Always and Forever 14

Thursday, May 30, 2019

Migraine And Homeopathic Treatment





Image result for migraine


Migraine

This is a very painful attack and  the patient feels pain in the area of half head either right side or left side. Sometime it feels very sever and uncontrollable in the one side and feels decreases in the other side. Sometime migraine pain started from the sunrising and remain until sunset.

And sometime the migraine pain started from evening and may can relief in the next morning and the patient feels its pain whole night. The migraine attack remain three days or more and the patient feels sleep at the time of its relief. The patient feels healthy and recovered in the morning or at the time of get up from sleep. Often, this disease is masculine, but usually unhealthy, normal body deficiency, blood disorder is anxious water, more mental hardness Rna cause of this disease.

Homeopathic  treatment a for migraine

There are many useful medicines suggested for verious type of migraine according the symptoms. 
Some main remedies are under:

Bacillinum 200- 1m


Severe feeling of stress and pain over the eye in the face in  the morning and feels relief in the the pain with the sun traveling and feeling mostly relief in the time of sunset.

Singuneriya 200

This homeo medicine gives full relief to the person, teachers and students who feel pain in the half head due to brain fatigue and acne fatigue due to brain fatigue. During this migraine pain patient feels blindness. Mostly this type of migraine pain feels in patient on Sunday. 
Relief comes in this type of migraine after sleep and after vomiting.

Iris versicular 200

The severe migraine pain stopped on the the right side of the face or head and the pain increase time to time. Sometime some relief comes during the migraine attack. During this migraine attack mostly vomiting is seeing and this pain remain with the sun. This type of migraine started from morning and time by time its feeling of pain increase and the pain decrease as the sun goes to set.

The people suffering from this type of migraine du to systemic disorders or due to noise pollution and in the season changing.

 Spigelia  200 -1 m

This homeo medicine provide relief when the migraine pain  Attacks due to mental fatigue, feeling coolness in the head and permanent stress. Another reason of this type of migraine is to keep sitting on one place for the long time. 

Gloninum 30 - 200

The migrain attack due to too much heat indicate to this homeo medicine. This homeo medicine will privide relief if migraine attack is during pregnancy or during the period of menstrual delayed. Sometime this type of attack comes before menstrual period. This type of migraine pain mostly during sleep and after sleep in the right side of the head.

lachesis 30- 200   

mental fatigue, Concerned Business Troubleshooting, Sex Unbelievable, isolation Patients , lonely feeling,  spending the time with sad, suffer from headache due to the effect of alcoholism,Bad temper patient, and headache due to extra ordinary smoking, excessive alcohol, coffee and Spices. In all these cases and causes this homeopathic medicine should try in suitable remedies or according to the Homeo doctor,s prescription.

Nux Vamaica 30 -200

This homeopathic medicine will be suggest in case of migraine due to irregularity and distress during pregnancy, period of menstrual delayed of women, weakness in memory due to any stress.
Sometime the patient suffer this type of migraine due to smoking. This type of migraine stopped on left side of head near the eye. Too much weak persons, bad temper and obesite patient, unfeeling persons and careless persons need this homeopathic medicine. Sometime strange changing comes in their mood and behavior.

Other important homeopathic medicines 

Beledonia 
bryonia
carbovege
nat mure
suphlinum
phosphorus 
simicifuuga 
Thuja oxi
Madhorinum
Ignatia
Kali Phos
etc

All homeopathic should take according the symptoms and under the doctor 
advise.









Wednesday, May 29, 2019

Live Healthy Life ( In Urdu )





Image result for live healthy

صحت مند رہیں  

اگر آپ میں یہ علامات موجود ہیں تو لاپروائی نہ کریں

عموما ًھم اپنی صحت کے بارے میں اتنے سنجیدہ نہیں ہوتے جتنا کہ ہمیں ہونا چاہیے۔ 
بڑی بیماری جب کسی علامت کی صورت نمودار ہوتی ہے تو ہم اسے نظر انداز کر دیتے ہیں۔

حالانکہ یہ معمولی علامت ہمیں خبردار کر رہی ہوتی ہے کہ ہمیں ایک چکر ڈاکٹر کا لگا لینا چاہیے۔ جبکہ ہم اس کو نظر انداز کر دیتے ہیں اور ڈاکٹر پر دوڑ اس وقت لگتی ہے,  

جب بات ہاتھ سے گزر چکی ہوتی ہے۔ اس لیے ضروری ہے کہ آپ خود پر اتنی ہی توجہ دیں جتنی کہ آپ کو دینی چاہیے, 

تاکہ کسی بھی مہلک بیماری کو بروقت پکڑ کر تشخیص کردی جائے۔
آپ کا جسم صحت کے بارے میں بہت کچھ بتاتا ہے اور اس میں کسی قسم کی تبدیلیاں کسی مرض کی گونج آلارم ہو سکتی ہے۔ 
لیکن یہ بھی ہو سکتا ہے کہ یہ تبدیلی کسی غذائی کمی کا نتیجہ ہو، مو سم کی کسی تبدیلی کا نشان ہو۔

✅لیکن اگر یہ علامات ایک ہفتے تک برقرار رہیں تو ڈاکٹر سے رجوع کریں۔

گلٹی ہونا


Image result for ‫گلٹی‬‎ 

جسم میں کسی بھی قسم کی چھوٹی بڑی گلٹی کو نظر انداز نہ کر یں۔ 
چاہے وہ درد دے رہی ہو یا صر ف ابھار کی صورت میں ہو۔ عموماً جسم پر چربی کی گلٹیاں بھی بن جاتی ہیں جو نقصان نہیں دیتیں۔ لیکن یہ گلٹیا ں کینسر کی بھی ہو سکتی ہیں اس لیے انھیں نظر انداز نہ کریں۔

ناخن میں لکیر 


Image result for ‫ناخن میں لکیر‬‎

عموماً ناخن میں لکیر سی پڑ جاتی ہے۔ کبھی یہ گہری ہوتی ہے اور کبھی بس نشان سا محسوس ہوتا ہے۔ ناخنوں پر یہ نشان غذائی کمی کا پیش خیمہ ہو سکتے ہیں۔ یہ موروثی بھی ہو سکتی ہیں۔
مگر ناخنوں میں سیاہ یا گہرے بھورے رنگ کی لکیر زیادہ سنگین ہو سکتی ہے, بلکہ یہ جسم کے کسی حصے میں رسولی کی علامت ہو سکتی ہے۔ 

ناخن ٹوٹنا

Image result for ‫ناخن ٹوٹنا‬‎ 

ناخن ٹوٹنے کی وجہ کیلشیم کی کمی ہو سکتی ہے اس کے علاوہ ناخنوں میں شگاف کسی انجری، بالوں کے گرنے کی وجہ سے بھی ہو سکتا ہے۔ 
ناخنوں کی یہ علامت چنبل کا با عث بھی ہوتا ہے۔ اس کے علاوہ جوڑوں کے درد اور ورم کی بھی علامت ہو سکتا ہے۔

دانت خراب ہونا 


Image result for ‫دانت خراب ہونا‬‎

اگر آپ کو اپنے دانت پر سفید، زرد یا بھورے نشان اچانک نظر آرہے ہیں اور ان کا تعلق الکوحل، سگریٹ اور چائے نہیں تو پھر آپ پیٹ کے عارضے یا زبان کی سوزش میں مبتلا ہوسکتے ہیں۔ 

یہ آٹو امیون مرض ہے۔ جس میں جسم گندم، جو یا رائی میں پائے جانے والے گلوٹین کو ظاہر کرتا ہے۔ جس سے معدے کو نقصان پہنچتا ہے۔ جبکہ غذائی اجزاء کو جذب کرنا مشکل ہوتا ہے۔

گردن پر نشان


Image result for black marks on neck 

گردن پر عموماً خارش کر نے سے کالے نشان بن جاتے ہیں جو اس بات کا اعلان کر تے ہیں کہ مطلو بہ شخص ذیابیطس یاانسولین کی مزاحمت کا شکار ہو رہا ہے۔

جلد پر ڈینٹ پڑنا


Image result for dimples on skin

اگر آپ کے چہرے پر بے وجہ ڈمپل پڑ رہے ہیں تو ہوشیار ہو جائیں یہ بریسٹ کینسر کی ابتدائی علامت ہو سکتی ہے۔ جس کی وجہ سے ان ڈمپلز میں سرخی اور سوجن کی شکا یت ہو جاتی ہے۔ ذیابیطس کے مریضوں میں اس طر ح کا جلدی ردعمل ہاتھوں اور پیروں میں نظر آتا ہے۔

خراشیں پڑنا 


Image result for ‫خراشیں پڑنا‬‎ 

اگر جسم میں کسی وجہ کے بغیر خراشیں پڑ رہی ہوں تو یہ خون کے کینسر کا سبب ہو سکتا ہے۔ اس مر ض کے دوران خون میں آکسیجن لے جانے کی صلاحیت متاثر ہوتی ہے۔ 
یہ وٹامن سی کی کمی بھی ہو سکتی ہے۔

ہتھیلی پر نشان


Image result for bad marks on the hands

ہتھیلی پر نشان کی کئی وجوہات ہو سکتی ہیں۔ یہ چنبل کی علامت بھی ہو سکتی ہے۔ اس کے علاوہ کسی انفیکشن کا سبب بھی ہو سکتا ہے۔ جوڑوں اور جگر سے بھی یہ علامت نمودار ہو سکتی ہے۔

آنکھ میں سرخی


Image result for ‫آنکھ میں سرخی‬‎

آنکھ میں سرخ نشان خطرے کی علامت ہو سکتا ہے۔ خاص طور پر اس وقت جب آنکھ میں سرخ نشان ہو۔ 
خصوصاً اس وقت اور بھی خطرناک ہوتا ہے۔ جب دوہفتے گزر جانے پر بھی ختم نہ ہو۔ 
کیونکہ یہ نشان ذیابیطس اور ہائی بلڈپریشر کے مریضوں میں دماغ کی شریان پھٹ جانے کا سبب ہوتا ہے۔

Tuesday, May 28, 2019

10 Mistake About Health By Women ( In Urdu )




صحت کے معاملے میں خواتین کی 10 سنگین غلطیاں


اچھی صحت اور خوبصورت نظر آنے کے لیے خواتین دنیا بھر کے جتن کرتی ہیں لیکن اکثر کو شکایت رہتی ہے کہ انہیں کوئی فائدہ نہیں ہوتا۔ اگر آپ کو بھی یہی شکایت ہے تو جائزہ لیجئے کہ کہیں آپ بھی یہ غلطیاں کرکے اپنی صحت اور خوبصورتی کو داؤ پر نہیں لگارہیں۔

 کم پانی پینا

Image result for ‫کم پانی پینا‬‎


مناسب مقدار میں پانی پینا ہم سب کی صحت کے لیے مفید اور ضروری ہے۔ ماہرینِ صحت کا کہنا ہے کہ ہمیں روزانہ کم از کم 8 گلاس (2 لیٹر) پانی پینا چاہیے تاکہ جسم میں پانی کی صحیح مقدار موجود رہے لیکن اکثر خواتین اس سادہ سے مشورے کو نظرانداز کردیتی ہیں اور اس وقت بھی پانی نہیں پیتیں کہ جب انہیں پیاس لگ رہی ہوتی ہے۔ ضرورت سے کم پانی پینے کے نتیجے میں آپ کو نہ صرف ڈی ہائیڈریشن (جسم میں پانی کی کمی) کی شکایت ہوسکتی ہے بلکہ اس سے جلدی تھکن، چڑچڑا پن اور قبض جیسے مسائل کا سامنا بھی ہوسکتا ہے۔

 کھانا چھوڑ دینا

Image result for ‫کھانا چھوڑ دینا‬‎

بہت سی خواتین ’’ڈائٹنگ‘‘ کے نام پر ایک وقت کا کھانا چھوڑ دیتی ہیں لیکن اس سے ان کی صحت کو فائدے کے بجائے نقصان ہی پہنچتا ہے۔ وجہ یہ ہے کہ جب آپ ایک وقت کھانا نہیں کھاتیں تو لمبے وقفے کے نتیجے میں آپ کو شدید بھوک لگتی ہے اور آپ ایک ہی وقت میں معمول سے زیادہ کھاتی ہیں جو وزن میں اضافے کا باعث بنتا ہے۔ اس لیے بہتر ہے کہ وقت پر کھانا کھائیے لیکن مناسب مقدار میں۔ کیونکہ اس طرح آپ کی بھوک قابو میں رہنے کے علاوہ صحت بھی اچھی رہے گی۔

 متوازن غذا نہ کھان

وقت پر اور صحیح مقدار میں کھانا کھانے والی خواتین بھی اکثر صحت کے مسائل کی شکایت کرتی ہیں لیکن اس کا تعلق کھانے کی مقدار اور وقت سے نہیں بلکہ کھانے کے معیار سے ہے۔ ضروری ہے کہ آپ کی غذا متوازن بھی ہو یعنی اس میں دالیں، سبزیاں، پھل، خشک میوہ جات اور فائبر سے بھرپور اناج (خاص کر بھوسی یعنی bran کی مناسب مقدار والا آٹا) بھی شامل ہو۔ متوازن غذا کی بدولت آپ کے جسم میں زیادہ چربی جمع نہیں ہونے پاتی جب کہ ہاضمہ بھی درست رہتا ہے اور آپ سارا دن خود کو چاق و چوبند محسوس کرتی ہیں۔

 ناکافی پروٹین

متوازن غذا کے اہم اجزاء میں ’’پروٹین‘‘ (لحمیات) بھی شامل ہیں جو خواتین و حضرات دونوں کے لیے ضروری ہیں۔ لیکن بیشتر خواتین اس کا خیال نہیں رکھتیں اور ضرورت سے کم مقدار میں پروٹین استعمال کرتی ہیں۔ پروٹین سے بھرپور غذاؤں میں انڈا، مچھلی، مرغی، دہی اور دودھ بطورِ خاص قابلِ ذکر ہیں۔ اگر روزانہ ممکن نہ بھی ہو تو ہفتے میں 2 سے 3 مرتبہ ان پر مشتمل کھانے پکائے جاسکتے ہیں اور جسم میں پروٹین کی مقدار پوری رکھی جاسکتی ہے۔ واضح رہے کہ پروٹین سے نہ صرف جسم چست (اسمارٹ) رہتا ہے بلکہ یہ خون میں شکر کی مقدار (شوگر لیول) بھی کنٹرول میں رکھتا ہے۔

 کاربوہائیڈریٹس کی نامناسب مقدار

پروٹین کی طرح کاربوہائیڈریٹس بھی ہماری روزمرہ غذا کے لازمی اجزاء میں شمار کیے جاتے ہیں لیکن بہت سی خواتین اس طرف توجہ نہیں دیتیں۔ کیلا، آلو، چقندر، نارنگی (اورنج)، گریپ فروٹ، سیب، لوبیہ، مختلف سبزیوں اور اناج میں کاربوہائیڈریٹس کی وافر مقدار ہوتی ہے جنہیں اپنے روزمرہ غذائی معمولات کا حصہ بنایا جاسکتا ہے۔ البتہ کاربوہائیڈریٹس کے استعمال میں حد سے تجاوز بھی نہیں کرنا چاہیے جب کہ ان کی کم مقدار لینے سے چڑچڑے پن، تھکن، متلی، قبض، دردِ سر اور ضرورت سے زیادہ کھانے (اوور اِیٹنگ) جیسے مسائل جنم لے سکتے ہیں۔

 چکنائی سے مکمل پرہیز

یہ مانا کہ زیادہ تیل اور گھی والی (یعنی مرغن) غذاؤں میں چکنائی کی وافر مقدار ہوتی ہے جو آپ کے جسم میں کولیسٹرول بڑھا سکتی ہے لیکن یہ نہیں بھولنا چاہئے کہ چکنائی بھی ہمارے جسم کی اہم ضروریات میں شامل ہے۔ اس لیے روزمرہ غذا میں چکنائی کی مقدار کم ضرور رکھئے لیکن اسے بالکل ختم نہ کیجئے۔

 بے وقت کھانا

غذا کتنی ہی متوازن اور غذائی اجزاء سے بھرپور کیوں نہ ہو، لیکن اگر بے وقت کھائی جائے تو فائدے کے بجائے نقصان کا باعث بنتی ہے۔ مشرقی گھرانوں میں دیکھا گیا ہے کہ خاتونِ خانہ پہلے سارے گھر والوں کو کھانا کھلاتی ہیں اور پھر برتن دھونے کے بعد خود کھانا کھاتی ہیں۔ یہ ان کی صحت کے لیے بری خبر ہے۔ انہیں چاہیے کہ صبح کے ناشتے سے لے کر رات کا کھانا تک صحیح وقت پر کھائیں۔ یاد رہے کہ ناشتے کا صحیح وقت علی الصبح یعنی طلوعِ آفتاب کے فوراً بعد، دوپہر کا کھانا دن کے 12 بجے سے 2 بجے کے درمیان کھا لینا چاہیے جب کہ رات کے کھانے کا موزوں ترین وقت سورج چھپنے سے پہلے تک کا ہے۔ بے وقت کھانے کا نتیجہ بدہضمی، موٹاپے اور صحت کے دوسرے کئی مسائل کی صورت میں ظاہر ہوسکتا ہے۔

 حد سے زیادہ ورزش

اگرچہ متوسط طبقے کی خواتین سارے دن گھر کے کام کاج ہی میں اتنی جسمانی مشقت کرلیتی ہیں کہ انہیں کسی ورزش کی ضرورت نہیں رہتی لیکن ایک آرام دہ اور پرآسائش زندگی گزارنے والی عورتیں خود کو ’’فٹ‘‘ رکھنے کے لیے طرح طرح کی ورزشیں کرتی ہیں۔ لیکن انہیں یہ جاننا چاہیے کہ جسمانی برداشت کی بھی ایک حد ہوتی ہے۔ خواتین کو اسمارٹ اور چاق و چوبند رکھنے کے لیے پورے دن میں زیادہ سے زیادہ 60 منٹ تک کی ورزش کرنی چاہیے۔

 ورزش سے گریز

اسی تصویر کا دوسرا رخ اُن خواتین کی شکل میں ہے جو بے حد آرام پسند ہوتی ہیں اور نہ تو وہ گھریلو کام کاج کرتی ہیں اور نہ ہی ورزش میں انہیں دلچسپی ہوتی ہے۔ ایسی خواتین کو یاد رہنا چاہیے کہ صرف صحت بخش اور متوازن غذا انہیں تندرست نہیں رکھ سکتی۔ ورزش نہ کرکے وہ اعصابی تناؤ، ڈپریشن، ہائی بلڈ پریشر، ناقص ہاضمے، موٹاپے اور درجنوں اقسام کے سنگین امراض کو دعوت دے رہی ہوتی ہیں۔

 نیند کی کمی

روزانہ سات گھنٹے کی نیند صحت کےلیے بہت ضروری ہے لیکن اکثر خواتین اس سے کم وقت تک ہی سو پاتی ہیں جس کی عمومی وجہ گھریلو ذمہ داریاں ہوتی ہیں۔ نیند کی کمی انہیں متعدد امراض میں مبتلا کرسکتی ہے۔ لہذا خواتین کو اپنی روزانہ کی نیند پوری کرنی چاہئے اور اگر رات کے وقت پوری نیند ممکن نہ ہوسکے تو وہ دن کے وقت چند گھنٹوں کی نیند لے کر رات کی کسر پوری کرسکتی ہیں۔ تاہم اس کےلیے انہیں اپنے اہلِ خانہ کا تعاون درکار ہوگا۔