صحت مند رہیں
اگر آپ میں یہ علامات موجود ہیں تو لاپروائی نہ کریں
اگر آپ میں یہ علامات موجود ہیں تو لاپروائی نہ کریں
عموما ًھم اپنی صحت کے بارے میں اتنے سنجیدہ نہیں ہوتے جتنا کہ ہمیں ہونا چاہیے۔
بڑی بیماری جب کسی علامت کی صورت نمودار ہوتی ہے تو ہم اسے نظر انداز کر دیتے ہیں۔
حالانکہ یہ معمولی علامت ہمیں خبردار کر رہی ہوتی ہے کہ ہمیں ایک چکر ڈاکٹر کا لگا لینا چاہیے۔ جبکہ ہم اس کو نظر انداز کر دیتے ہیں اور ڈاکٹر پر دوڑ اس وقت لگتی ہے,
جب بات ہاتھ سے گزر چکی ہوتی ہے۔ اس لیے ضروری ہے کہ آپ خود پر اتنی ہی توجہ دیں جتنی کہ آپ کو دینی چاہیے,
تاکہ کسی بھی مہلک بیماری کو بروقت پکڑ کر تشخیص کردی جائے۔
آپ کا جسم صحت کے بارے میں بہت کچھ بتاتا ہے اور اس میں کسی قسم کی تبدیلیاں کسی مرض کی گونج آلارم ہو سکتی ہے۔
لیکن یہ بھی ہو سکتا ہے کہ یہ تبدیلی کسی غذائی کمی کا نتیجہ ہو، مو سم کی کسی تبدیلی کا نشان ہو۔
✅لیکن اگر یہ علامات ایک ہفتے تک برقرار رہیں تو ڈاکٹر سے رجوع کریں۔
گلٹی ہونا
جسم میں کسی بھی قسم کی چھوٹی بڑی گلٹی کو نظر انداز نہ کر یں۔
چاہے وہ درد دے رہی ہو یا صر ف ابھار کی صورت میں ہو۔ عموماً جسم پر چربی کی گلٹیاں بھی بن جاتی ہیں جو نقصان نہیں دیتیں۔ لیکن یہ گلٹیا ں کینسر کی بھی ہو سکتی ہیں اس لیے انھیں نظر انداز نہ کریں۔
ناخن میں لکیر
عموماً ناخن میں لکیر سی پڑ جاتی ہے۔ کبھی یہ گہری ہوتی ہے اور کبھی بس نشان سا محسوس ہوتا ہے۔ ناخنوں پر یہ نشان غذائی کمی کا پیش خیمہ ہو سکتے ہیں۔ یہ موروثی بھی ہو سکتی ہیں۔
مگر ناخنوں میں سیاہ یا گہرے بھورے رنگ کی لکیر زیادہ سنگین ہو سکتی ہے, بلکہ یہ جسم کے کسی حصے میں رسولی کی علامت ہو سکتی ہے۔
ناخن ٹوٹنا
ناخن ٹوٹنے کی وجہ کیلشیم کی کمی ہو سکتی ہے اس کے علاوہ ناخنوں میں شگاف کسی انجری، بالوں کے گرنے کی وجہ سے بھی ہو سکتا ہے۔
ناخنوں کی یہ علامت چنبل کا با عث بھی ہوتا ہے۔ اس کے علاوہ جوڑوں کے درد اور ورم کی بھی علامت ہو سکتا ہے۔
دانت خراب ہونا
اگر آپ کو اپنے دانت پر سفید، زرد یا بھورے نشان اچانک نظر آرہے ہیں اور ان کا تعلق الکوحل، سگریٹ اور چائے نہیں تو پھر آپ پیٹ کے عارضے یا زبان کی سوزش میں مبتلا ہوسکتے ہیں۔
یہ آٹو امیون مرض ہے۔ جس میں جسم گندم، جو یا رائی میں پائے جانے والے گلوٹین کو ظاہر کرتا ہے۔ جس سے معدے کو نقصان پہنچتا ہے۔ جبکہ غذائی اجزاء کو جذب کرنا مشکل ہوتا ہے۔
گردن پر نشان
گردن پر عموماً خارش کر نے سے کالے نشان بن جاتے ہیں جو اس بات کا اعلان کر تے ہیں کہ مطلو بہ شخص ذیابیطس یاانسولین کی مزاحمت کا شکار ہو رہا ہے۔
گردن پر عموماً خارش کر نے سے کالے نشان بن جاتے ہیں جو اس بات کا اعلان کر تے ہیں کہ مطلو بہ شخص ذیابیطس یاانسولین کی مزاحمت کا شکار ہو رہا ہے۔
جلد پر ڈینٹ پڑنا
اگر آپ کے چہرے پر بے وجہ ڈمپل پڑ رہے ہیں تو ہوشیار ہو جائیں یہ بریسٹ کینسر کی ابتدائی علامت ہو سکتی ہے۔ جس کی وجہ سے ان ڈمپلز میں سرخی اور سوجن کی شکا یت ہو جاتی ہے۔ ذیابیطس کے مریضوں میں اس طر ح کا جلدی ردعمل ہاتھوں اور پیروں میں نظر آتا ہے۔
خراشیں پڑنا
اگر جسم میں کسی وجہ کے بغیر خراشیں پڑ رہی ہوں تو یہ خون کے کینسر کا سبب ہو سکتا ہے۔ اس مر ض کے دوران خون میں آکسیجن لے جانے کی صلاحیت متاثر ہوتی ہے۔
اگر جسم میں کسی وجہ کے بغیر خراشیں پڑ رہی ہوں تو یہ خون کے کینسر کا سبب ہو سکتا ہے۔ اس مر ض کے دوران خون میں آکسیجن لے جانے کی صلاحیت متاثر ہوتی ہے۔
یہ وٹامن سی کی کمی بھی ہو سکتی ہے۔
ہتھیلی پر نشان
ہتھیلی پر نشان کی کئی وجوہات ہو سکتی ہیں۔ یہ چنبل کی علامت بھی ہو سکتی ہے۔ اس کے علاوہ کسی انفیکشن کا سبب بھی ہو سکتا ہے۔ جوڑوں اور جگر سے بھی یہ علامت نمودار ہو سکتی ہے۔
آنکھ میں سرخی
آنکھ میں سرخ نشان خطرے کی علامت ہو سکتا ہے۔ خاص طور پر اس وقت جب آنکھ میں سرخ نشان ہو۔
خصوصاً اس وقت اور بھی خطرناک ہوتا ہے۔ جب دوہفتے گزر جانے پر بھی ختم نہ ہو۔
کیونکہ یہ نشان ذیابیطس اور ہائی بلڈپریشر کے مریضوں میں دماغ کی شریان پھٹ جانے کا سبب ہوتا ہے۔
کیونکہ یہ نشان ذیابیطس اور ہائی بلڈپریشر کے مریضوں میں دماغ کی شریان پھٹ جانے کا سبب ہوتا ہے۔
No comments:
Post a Comment
#comments-open-login:before {
content: "We appreciate your comments! Please include your name and email address or your comment will not be published.";
display: block;
margin: 10px auto;
text-align: center;
padding: 5px;
border: 1px solid #ccc;
background-color: #f9f9f9;
}