Always and Forever 14

Thursday, May 2, 2019

Cure Diabetes By Diet


شوگر کا علاج بالغذا اور کھانے کی احتیاطی تدابیر

Image result for ‫شوگر کا علاج‬‎


شوگر کے مریض عمومی طور پر کھانے کی چیزوں کی احتیاط کے بارے میں کافی کنفیوز رہتے ہیں۔ ان پرھیزوں کے ساتھ ، ساتھ اگر میتھی دانہ، کلونجی کا استعمال کریں تو آپ کی شوگر جڑ سے ختم ہو جائے گی۔اس پوسٹ میں احتیاطی تدا بیرکےساتھ کچھ ٹپس بھی ھیں۔ اگر آپ مستقل مزاجی سےیوزکر لیں تو اس کے نتائج ناقابل یقین ھیں۔ آپکو میتھی دانہ، کلونجی اور اجوائن کسی بھی پنسار سٹور سے مل جائے گا۔
ان کو اچھی طرح صاف کر لیں ۔ روزانہ صبح آدھا چائے کا چمچ میتھی دانہ نہار اسی طرح ایک چوتھائی چائے کا چمچ کلونجی روزانہ شام کویا ڈنر سے دو گھنٹےپہلےایک گلاس پانی کے ساتھ کھا لیں ( گرائنڈ نہیں کرنا ثابت استعمال کریں) اور ساتھ میں آپ یہ گھریلو نسخہ بھی استعمال کریں۔

اجزا

کلونجی 100گرام، تخم سرس 100 گرام، گوند کیکر 100گرام،خشک تمبہ25گرام

یہ نسخہ نہیات مجرب اور مستند ھے۔ باریک پیس لیں اور صبح شام غذا کے 30منٹ بعد ایک چوتھائی چمچ پانی سے لیں۔غذائی احتیاط لازم کریں۔ لگاتار استعمال سے آپکا گلوکوزلیول نارمل ہو جائے اور لبلبہ ری ایکٹیو ہو جائے گا اور جسم میں انسولین خودبخود بننے لگے گی۔

احتیاط
وائٹ بریڈ ، نان ، ریفائنز وِد آٹا پروسیس کیا ہوا نشاستہ یا سفید پروسیس شدہ آٹا یا میدے سے بنی ہوئی چیزیں ۔ جیسے کیک ، وائٹ بریڈ ، نان وغیرہ آپ کے بلڈ گلو کوز لیول کو بہت متاثر کرتے ہیں ۔ پولِشدوائٹ رائس وائٹ رائس جو عمومی ہمارے گھروں میں پکتے ہیں ڈائبٹیز کے مریض کے لیے نقصان دہ ہو سکتے ہیں ۔

آلو
آلو کبھی کھبار تو ٹھیک ہے جیسے کے ہمارے گھروں میں سالن وغیرہ میں پک جاتے ہیں لیکن اسکا زیادہ یا لگا تار استعمال آپ کے بلڈ گلوکوز لیول سے کافی چھیڑ چھاڑ کر سکتا ہے ۔ کیونکہ اس میں موجود لمبی جنیاتی گلوکوز چین آپ کے جسم میں بہت دیر سے حل پذیر ہوتی ہے ۔ فروٹ جوسز تیار شدہ جوس کولڈرنک ، انرجی ڈرنک کا استعمال بلکل بھی نہ کریں

کِشمِش
کِشمِش یہ مزے دار چیز آپ کے بلڈ گلوکوز لیول کو فوری تیز کر سکتی ہے ۔جو فروٹ / غذا آپ کھا سکتے ہیں

Image result for ‫جامن‬‎
جامن

جامن کھانے سے نہ صرف بلڈ گلوکوز لیمول بہتر ہو گا بلکہ ہر وقت خشک رہنے والے منہ اور بار بار پیاس کی حاجت سے چھٹکارا بھی مل جاتا ہے ۔ سیب آپ کی انسولین لیول کو بر قرار رکھتا ہے ہر دوسرے دن ایک سیب کھانا نہایت مفید ہے ۔

Image result for ‫سٹرابری‬‎
سٹرابری

روزانہ چار سے پانچ پیس سٹرابری کھانا آپ کی صحت کے لیے مفید ہے۔ناشپاتی بھی ڈائبٹیز کے مریض با آسانی کھا سکتے ہیںلال آٹے کی روٹی کھائی جا سکتی ہے۔ مچھلی اور دیسی /مرغی تھوڑی مقدار میں مٹن کا سالن / شوربا استعمال کر سکتے ہیں۔پالک ، ساگ ، مٹر ، پیٹھا ۔،شلجم وغیرہ کھاسکتے ہیں یہ تھوڑی سی غذائی تبدیلی آپ کو بہت تیزی سے تندرستی کی طرف لے جا ئے گی انشااللہ۔

No comments:

Post a Comment

#comments-open-login:before {
content: "We appreciate your comments! Please include your name and email address or your comment will not be published.";
display: block;
margin: 10px auto;
text-align: center;
padding: 5px;
border: 1px solid #ccc;
background-color: #f9f9f9;
}